سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر محمد نذیر جونیئر لاہور میں انتقال کرگئے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے، اور گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔
اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔
اہل خانہ کے مطابق نذیر جونیئر مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے سے قاصر تھے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں، جن میں انھوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کیں۔