پاک انڈونیشیا میںمفت ٹریڈ کے خواہشمند ہیں، ڈیوانتوپریوکوسومو

105

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انڈونیشیا کے قونصل برائے معاشی و ثقافتی امور کا حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ انڈونیشیا کے معاشی امور کے قونصل ڈیوانتو پریوکوسومو (Mr. Dewanto Priyokosumo)اور سماجی و ثقافتی امور کے قونصل اری پولوزی (Mr. Arie Polluzieنے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر وفد کے ہمراہ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر تشریف لائے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تجارتی معاملات میں انڈونیشیا اور پاکستان کے باہمی رابطے بڑھانے کیلئے یہ دورہ کیا ہے تاکہ ہم دونوں ممالک کی تجارتی وثقافتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو ہم دونوں برادر ممالک ہیں اس موقع پر قونصل ڈیوانتو پریو کوسومو نے مزید کہا کے ہم چاہ رہے ہیں کے دونوں ممالک کی فری ٹریڈ ہو اس میں ہماری جانب سے تو تیاری ہے اگر حکومت پاکستان اس کی اجازت دیتی ہے تو فری ٹریڈ ہو جائے گی ہم یہاں آکر بہت خوش ہیں حیدرآباد ٹھنڈی ہواؤں کا شہر ہے ہمیں اس شہر کے لوگ بہت پسند ہیں اور یہ ایک تاریخی شہر ہے ہماری خواہش ہے کے حیدرآباد اور جکارتہ کو برادر سٹی بنا دیں اس موقع پر حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الرحمن راجپوت نے اپنے خطاب میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کے ان شااللہ ہم دونوں ممالک ملکر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے ۔سینئر وائس چیئرمین جہانگیر برکت، وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ اور محمود علی راجپوت نے بھی اپنی گفتگو میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے تمام ممالک کو چاہیے کے بھائی چارے کو فروغ دیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی معاملات کو بڑھائے تاکہ ہم بھی ترقی یافتہ اقوام بن سکیں۔