لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے اور بچوں کی صحت، تعلیم ، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔ انہوں نے عالمی یوم اطفال پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے اللہ تعالی کا خاص تحفہ ہیں،ان کی کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں، معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمے داری ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کو اسٹینڈرڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کے لیے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔