لشکرکشی سے عمران خان کی رہائی ممکن نہیں،اختیارولی

14

پشاور(آن لائن)ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات غیر منطقی اور بلاجواز ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی مطالبہ قابل عمل نہیں، مذاکرات کرنا بھی چاہیں تو کس بات پر کریں، لشکر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کروایا جا سکتا۔اختیار ولی خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہاجرین کیمپوں سے افغان مہاجرین کو احتجاج میں شامل کیا جا رہا ہے، وزیرِ تعلیم کے ذریعے اساتذہ کو بلیک میل کرکے احتجاج میں شامل کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے خزانے سے احتجاج پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔