ایک اور ناکارہ طیارہ بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد روانہ

23

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اورناکارہ مسافر طیارے کو گزشتہ صبح براستہ نیشنل ہائی وے کراچی سے حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔پاکستان ائر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں، انہی کوششوں کے تحت دوسرے ناکارہ مسافر طیار ے کو آج صبح براستہ نیشنل ہائی وے کراچی سے حیدرآباد روانہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق طیارے کو 128ویلر ٹرالر کی مدد سے منتقل کیا جارہا ہے، پچھلے طیارے کے مقابلے میں یہ طیارہ بڑا ہے جو کل رات تک حیدرآباد پہنچادیا جائے گا۔40 ٹن وزنی اور 150 فٹ لمبا ایم ڈی 83 طیارہ تربیتی مقاصد کے لیے منتقل کیا جارہا ہے جو 2011 سے غیر فعال ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔