وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرر کیخلاف درخواست

8

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرر کے خلاف درخواست۔وکیل درخواست گزار نے بینچ کی آئینی حیثیت پر اعتراض کر دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے بارے میں وکیل کاکہناتھا کہ یہ بینچ اس درخواست کی سماعت نہیں کر سکتا، 26ویں ترمیم کے بعد یہ درخواست صرف آئینی بینج سن سکتا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے بینج کو صرف عبوری بنیاد پر آئینی بینج کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کو سمجھا سمجھا کر تھک گئے،آپ تھوڑا خود کو بہتر کریں، کب دلائل دیے جائیں کب بیچ میں بولنا ہے یہ بات آپ کو سمجھنی چاہیے، آپ یہاں کشتی لڑنے آتے ہیں یا وکالت کرنے آئے ہیں۔ عدالت کاکہناتھاکہ اس سے پہلے بھی نائب وزیر اعظم تعینات ہوا، اس کو بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ اس سے متعلق عدالت کا فیصلہ آیا ہے وہ عدالت میں جمع کرائیں۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ اسحاق ڈار کے ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر تقرر کے خلاف قانون ہے، اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر تقرر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی۔