حب سینٹر جیل گڈانی میںا دویات کی کمی کو پوراکردیاگیا

19

حب(نمائندہ خصوصی)صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کا ایک اور وعدہ وفا کرکے حب سینٹر جیل گڈانی میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے سمیت و دیگر مسائل حل کرکے انسانیت دوست کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن ڈسٹرکٹ حب ترجمان صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان و صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کے حب سینٹر جیل گڈانی کے دورے کے موقع پر حب سینٹر جیل گڈانی کی انتظامیہ اور قیدیوں نے اپنے دیرینہ نہ حل ہونے والے مسائل کے متعلق انہیں تفصیلاً آگاہ کیا تھا جس میں حب سینٹر جیل گڈانی میں ادویات کمی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انہیں خصوصی درخواست کی جس پر صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری نے فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے آج اسی سلسلے میں حب سینٹر جیل گڈانی میں ادویات کمی کو پورا کرنے کیلئے اپنے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری کو ہدایت جاری کیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محسن ڈسٹرکٹ حب صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری کی ہدایات پر حب سینٹر جیل گڈانی کی انتظامیہ کو خود سے اپنے ذاتی خرچ سے ادویات کی کمی کو پورا کرتے ہوئے ادویات کی بڑی کھیپ پہنچا دی ہے اس سے قبل حب سینٹر جیل گڈانی میں موجود خواتین قیدیوں کے بچوں کیلئے خصوصی ماہانہ وظیفہ اور کھلونے، کپڑے و دیگر ضروری سامان پہنچانے کا وعدہ کیا تھا جوکہ آج انہوں نے اپنا وعدہ وفا کردیا ہے۔حب سینٹر جیل گڈانی انتظامیہ نے محسن ڈسٹرکٹ حب ترجمان صدر مملکت بلوچستان و صوبائی مشیر صنعت حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کا حب سینٹر جیل گڈانی میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے سمیت و دیگر مسائل حل کرنے پر خصوصی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا،حب سینٹر جیل گڈانی انتظامیہ اور قیدیوں کا کہنا تھاکہ اس سے قبل کسی نے بھی حب سینٹر جیل گڈانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کسی نے کوئی توجہ نہیں دی اور نہ کسی نے کوئی کلیدی کردار ادا کیا مگر صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری نے انسانیت دوست کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی ہے جس پر ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔