لاڑکانہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی کرنے والے گرفتار

11

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی کرنے والے 2 ڈیوائس ہولڈر گرفتار، خلیل الرحمٰن ببڑ اور منصور لاشاری نامی ملزمان شامل ہیں۔ دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ رتو ڈیرو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان گورنمنٹ بوائز مین ہائی اسکول والے BISP سینٹر میں مستحقین کی رقم سے کٹوتی کرنے میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع ہونے والی مہم کے اول دن ہی سیکورٹی آرڈر جاری کرتے ہوئے مستحقین کی رقم کٹوتی کرنے والے ملزمان کو خبردار کیا تھا کہ ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔