پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیس کی سماعت

20

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے سے متعلق سماعت۔ عدالت نے اعتراض مسترد کردیا۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے بینچ کی آئینی حیثیت پر اعتراض کیا۔ عدالت کاکہنا تھا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہم یہ کیس نہیں سنیں؟ عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ عدالت کاکہناتھا کہ اگر آپ اس بینچ کو آئینی بینچ نہیں سمجھتے تو یہ آپ کی رائے ہے، جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو آئینی بینچ قرار دیا ہے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا ڈیٹا200 ملین ڈالر میں ڈارک ویب پر فروخت کیا گیا، ابھی تک کوئی نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی مرتب نہیں کی گئی، پرنسپل ڈیٹا پروٹیکشن بل2023ء میں اسمبلی میں لایا گیا تھا، اس کی صورتحال کے بارے میں اپڈیٹ نہیں فراہم کی جارہی۔