کراچی (اسپورٹس ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسکواش میں عالمی سطح پر طویل عرصہ تک مقام حاصل کیا اسکواش کا منفر داعزاز پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کے حصہ میں آج تک نہیں آیا۔ انسان میں جوش و جذ بہ ہو تو وہ کسی بھی شعبہ میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی، کریک کلب میں سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے تحت جاری تیسری خیرپور شوگر جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ 2024 کے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے خیر پور شوگر جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ کا فائنل میچ دیکھا اور اچھے شارٹ پر کھلاڑیوں کو داد دی۔ تقریب میں فار فاتح کھلاڑی کو ن کو انعام دیا اور اسے شاباش بھی دی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کھلاڑی ٹرافی یا انعام کے لئے نہیں بلکہ قوم کے فخر کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں۔ اسپورٹس مین شپ ، عزم اور محنت کا جذبہ ہی آپ کو زندگی میں آگے لے جائے گا۔ میری خواہش ہے کہ ہماری نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسوسی ایشن نے اپنے پروجیکٹ کا بتایا اس کے لئے گورنر ہاؤس سے اقدامات کریں گے۔ کھلاڑیوں کی تربیت اور دیگر ضروریات کے لئے ذاتی حیثیت میں ہر ممکن مدد فراہم کروں گا۔