زرداری اپنی حکومت بچانے کے لیے سندھ کا سودا کرنا چاہتے ہیں‘صفدرعباسی

19

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور جی ڈی اے کے رہنما لیاقت علی جتوئی عوامی جدوجہد سے خوفزدہ ہوکر جی ڈی اے کے سرگرم رہنما اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔ جی ڈی اے کی سندھ کے ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اور سندھ کو اس کے جائز حقوق دلوانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نیلام ہونے نہیں دیں گے۔ زرداری اپنے جعلی اور فارم 47 کی حکومت کو بچانے کے لیے سندھ کا سودا کرنا چاہتے ہیں جو کہ سندھ کی عوام کبھی ہونے نہیں دے گی۔