لاہور: آپریشنل مسائل حل نہ ہونے کے باعث بدھ کو بھی مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ، پرواز 7 بجے روانہ ہونی تھی جو اب 10 بجے روانہ ہوئی۔ اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی پرواز301 بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
کراچی سے لاہور کی پروازوں پی کے 304 اور 306 میں بھی 2، 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، اس کے علاوہ اسلام آباد سے نجف، دبئی، العین اور جدہ کے لیے بھی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔