ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت، تعلیم و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: مریم نواز

136

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے اور بچوں کی صحت، تعلیم ، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

عالمی یوم اطفال پر پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بچے اللہ تعالی کا خاص تحفہ ہیں، انکی کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں، معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بچوں کو اسٹینڈرڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کیلئے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے، ارلی چائلڈہوڈ اسکول سسٹم سے بچوں کے ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی، بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض بچوں کو چیف منسٹر انسولین پروگرام سے گھر میں مفت انسولین فراہم کی جائے گی ، ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں گے۔