کراچی میں فائرنگ سے سینئرصحافی ندیم احمد زخمی

101

کراچی (نمائندہ جسارت ) بہادر آباد 92نیوز کے دفتر کے گیٹ پر سینئر اور کراچی پریس کلب کے ممبرصحافی ندیم احمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے جب کہ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔ندیم احمد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی کا کہنا ہے کہ ندیم احمد کی ٹانگ میں گولی لگی ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے واقع پر بہت افسوس ہے ،جائے وقوع پر پولیس افسران تمام شواہد جمع کر رہے ہیں ،ملزما ن کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجارنے پولیس کے اعلی افسران کو ہدایت جاری کیں کہ واقع کی تفتیش میں پیش رفت پر صحافی برادری کو اعتماد میں لیا جائے اور ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔