حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الیکشن ٹریبونل حیدرآباد نے گزشتہ روز معطل کیے جانے والے رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انکی رکنیت بحال کر دی ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ کی رکنیت الیکشن ٹریبونل کے جج امجد علی سہتو نے ان کے وکیل کی عدم پیشی پر پیر کے روز بطور رکن سندھ اسمبلی رکنیت معطل کردی تھی منگل کے روز ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ اپنے وکیل و سینئر وکلاء کے ساتھ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کر دی۔