حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی ذیلی تنظیم ایم کیو ایم لیبر ونگ نے عمر راجپوت، عامر آرائیں اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے 10 ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر واسا حیدرآباد کے ملازمین نے کہا کہ ملازمین تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔ 10 ماہ کی تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں۔