مٹیاری: ڈپٹی کمشنر نے ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کر دیا

11

مٹیاری (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کی جانب سے ساتویں زراعت شْماری 2024 کا افتتاح، پاکستان بیورو آف شماریات (PBS) کی جانب سے ساتویں زراعت شماری 2024 کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے کیا۔ اس موقع پر ضلعی کوآرڈینیٹر لیاقت علی گھانگھرو سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ یہ زراعت شماری پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا کا ساتواں اہم منصوبہ ہے، پروگرام 2 دسمبر سے 15 جنوری تک جاری رہے گا، جس کے دوران مٹیاری ضلع کے 59 بلاکس کا تفصیلی سروے کیا جائے گا۔ اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے 42 افراد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جنہیں 19 سے 21 نومبر تک 3 دن کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت اسلام آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (NIBAF) کے ماہر ٹرینرز فراہم کریں گے، زراعت شماری کا مقصد زراعت، لائیو اسٹاک، ڈیری فارمنگ اور مشینری کے شعبوں سے متعلق اہم ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے، جو مستقبل میں زرعی پالیسیوں کی بہتری، پیداوار میں اضافے اور وسائل کی فراہمی کے لیے بنیاد فراہم کرے گا، یہ اقدام پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔