بھائی خان ویلفیئر کے فلاحی منصوبے قابل ستائش ہیں، شیہان اختر

15

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بھائی خان ویلفیئر کے فلاحی منصوبے قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کیو کشن کراٹے کے سینئر کراٹے ماسٹر و دیلداس مارشل آرٹ کے چیف انسٹرکٹر شیہان جنید اختر درشانی نے بھائی خان ویلفیئر کے مرکزی آفس میں ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ماڈل مارشل آرٹ کے چیف انسٹرکٹر شیہان شمیم نقوی، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، چیف آرگنائزر محمد حنیف شیخ، بچوں کے ماہر ڈاکٹر محمد دانش خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی خان ویلفیئر جس طرح سے مستحقین کی مدد کر رہی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ اس کارِ خیر میں بھائی خان ویلفیئر کا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین استفادہ حاصل کر سکیں۔ ماڈل مارشل آرٹ کے چیف انسٹرکٹر شیہان سید شمیم نقوی نے کہا کہ بھائی خان واحد فلاحی تنظیم ہے جس نے بہت کم وقت میں اپنا اہم مقام بنایا۔ ویلفیئر کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنید اختر دریشانی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، آپ حیدرآباد میں کیوکشن کراٹے کے بانی ہیں اور اس وقت اپ کے لاکھوں شاگرد مختلف اداروں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔