دادو : مرغی کے کاروبار سے متعلق ٹریننگ لینے والے طلبا میں ایوارڈ تقسیم

15

دادو (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری پراڈکشن آفس میں گھریلو سطح پر مرغی کی دیکھ بھال اور کاروبار سے متعلق ایک ماہ کی ٹریننگ لینے والے طلبا میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایوارڈ تقریب بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ریسرچ ڈولپمنٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری پراڈکشن ڈاکٹر برکت علی میمن، ڈاکٹر زوہیب جمالی، ڈاکٹر حبدار علی رانجہانی نے طلباکو مرغی کی پیدائش سے لے کر ان کی دیکھ بھال، ویکسین، مرغی کے انڈوں سے کاروبار سے متعلق آگاہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فاروق خشک اور ڈاکٹر جمیل احمد لاشاری کی جانب سے 25 سے زائد طلبا میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔