جاز مکمل طور پر فور جی نیٹ ورک پر منتقل ہو گیا

86

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک کا پہلا مکمل 4G نیٹ ورک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جاز نے 3G سروس کو مکمل طور پر ختم کر کے اپنے تمام اسپیکٹرم وسائل تیز رفتار 4G کے لیے مختص کر دیے ہیں۔ یہ اقدام جاز کی سروس کمپنی میں تبدیلی کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اور ان کے روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔جاز کے 4G صارفین کی تعداد 5 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، اور اسپیکٹرم کے بہتر استعمال کے نتیجے میں تیز رفتار انٹرنیٹ، بہتر سروس، اور وسیع نیٹ ورک کوریج حاصل ہوگی۔ یہ تبدیلی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو ترقی دینے اور خاص طور پر دور دراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے کے لیے جاز کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔جاز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، خالد شہزاد نے کہا: ” اسپیکٹرم کو صرف 4G کے لیے مختص کرنا ہمارے سروس کمپنی میں تبدیلی کا ایک اہم قدم ہے جو جاز کی ڈیجیٹل جدت میں قیادت کو ثابت کرتا ہے۔ 4G تک رسائی بڑھانے سے نہ صرف سروس کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ ایسے صارف مرکوز حل فراہم ہوں گے جو پاکستانیوں کو خوشحال اور بااختیار بنائیں گے۔”جاز کے کنزیومر ڈویژن کے صدر، کاظم مجتبیٰ نے کہا: ”ایک مکمل 4G نیٹ ورک کے ذریعے ہم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل رسائی کو وسیع تر کر رہے ہیں۔