اسلام آباد کو بزنس پاور ہاؤس میں تبدیل کر یں گے

82

اسلام آباد(کامرس ڈیسک ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی ا?ئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے چیمبر کی خدمات کی فراہمی کو بلند کرنے اور اسلام آباد کو ایک اہم کاروباری مرکز میں تبدیل کرنے کا عہد کیا ہے۔ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر کی قیادت میں کاروباری رہنماؤں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے اپنے اسٹریٹجک وژن کا خاکہ پیش کیا، جس میں میگا ایکسپو سینٹرز، عالمی معیار کے ہوٹلوں کی ترقی اور سیاحت پر مبنی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا شامل ہے۔صدر قریشی نے انکشاف کیا کہ ان اقدامات کی حمایت کیلئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ا?ف پاکستان (TDAP)سے فنڈنگ کیلئے کہا گیا ہیچیمبر کی بنیادی اقدار پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ ان کا وقار اور مفادات سب سے مقدم رہیں گے، انہوں نے ریگولیٹری فریم ورک پر عمل کرتے ہوئے صنعتی اور تجارتی ترقی کے لیے ضروری سہولیات اور وسائل کی دستیابی کی فراہمی کا عہد کیا۔صدرقریشی کے وڑن کی بنیاد آئی سی سی آئی کی اندرونی تنظیم نو ہے۔ انہوں نے ممبرشپ کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے ایک انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) سسٹم پر روشنی ڈالی اور ممبر سروسز کو بڑھانے کے لیے منور مغل ہال اور بیسمنٹ سمیت اہم سہولیات کی جاری تزئین و آرائش پر روشنی ڈالی۔فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک نے اقتصادی ترقی کے لیے تاجر برادری کے اندر اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔