کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بھارت کے پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے دستبردار ہونے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا۔ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے لیکن بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔