برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے وزرائے اعظم نے جی 20اجلاس کے حاشیے میں ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 20 منٹ کی ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے اشیبا کو وزیرِاعظم بننے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے آزاد اور کھلے ہندبحرالکاہل کے لیے تعاون کرنے پر اتفاق کیا، جس میں اٹلی کے ساتھ مل کر جدید ترین لڑاکا طیارے کی تیاری بھی شامل ہے۔