انسداد دہشت گردی عدالت: علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

121

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ہنگامہ آرائی اور قتل اقدامات کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی کے )  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے کے متن  میں کہا گیا ہےکہ سیالکوٹ انٹرچینج پر وزیر اعلیٰ کے پی کے نے مسلح افراد کے جتھے کی قیادت کرتےہوئے ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی اور پولیس اہلکار کی کلاشنکوف چھینی،جتھے میں شامل لوگوں نے 2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا۔

خیال رہے کہ 21 ستمبر کے جلسے میں علی امین گنڈا پور نے راستے میں رکاوٹ کے طورپر  کھڑے ٹرک کے شیشے اپنے پروٹوکول میں شامل پولیس اہلکار کی کلاشنکوف چھن کر توڑدیے تھے،  جس کے بعد لاہور کے علاقے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کرلیا تھا، جس میں اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں، شیشے توڑنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 21 ستمبر کو لاہور  جلسے کے اختتام پر علی امین گنڈا پور اپنے جتھے کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچے تھے، جس پر پی ٹی آئی کے کارکنا ن نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ جلسہ ختم ہوتے ہی سارے راستے کھل گئے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے جلسہ گاہ پہنچ گئے، کتنی عجیب بات ہے کہ اسے پہلے سارے راستے بند تھے؟