پنجاب حکومت کا ’’ڈائیلاسز کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان

165

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں گردوں کے مریضوں کیلیے ڈائیلائسز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوششیں کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ ہائوس خیبرپختونخوا کے اندر الجہاد الجہاد کے نعرے لگے، اگر طالبان کی طرح الجہاد کے نعرے لگائے جائیں گے تو ان کے ساتھ ایسا ہی برتائو ہوگا جیساطالبان کے ساتھ کیا گیا تھا۔ ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک خاتون تو اتنی غیر سیاسی ہے کہ گھر بیٹھ کر بانی پی ٹی آئی کو ریموٹ سے چلاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو کھل کر کریں کیونکہ سیاست دل گردے کا کام ہے لیکن یہ فیصلہ کر لیں کہ سیاست آپ نے کرنی ہے یا علیمہ خان نے کرنی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا بشریٰ بی بی اپنے بچوں کو ساتھ لے کر چلیں گی؟ کیا بیرسٹر گوہر بھی اپنی فیملی کو مرنے مارنے کے لیے ساتھ لائیں گے؟ یہ منافقت نہ کریں آپ لوگ سرکاری ملازمین کو پیسے دے کر لاتے ہیں، جہاد کا اعلان کروانا ہے تو قاسم اور سلیمان ٹیرین کے ساتھ کریں۔