ریاض: چینی سفیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

34
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان چینی وفد سے گفتگو کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے سفیر زانگ ہوا نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف اور وزارت دفاع میں انڈر سیکریٹری برائے اسلحہ خریداری ابراہیم بن احمد السوید بھی موجود تھے۔