کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ امراض قلب کے علاج کے لیے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کے لیے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی کمی کو دور کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں قائم کیے گئے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں سو فیصد اسکالر شپ پر نوجوانوں کو نرسنگ کی معیاری اور جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔