عمران خان کی 6، اہلیہ کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

30

 

اسلام آباد (آن لائن) ضلعی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ بشریٰ بی بی کو بھی حاضری سے استثنا مل گیا ہے، پیرکو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 7 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ بشریٰ بی بی کی پیر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ وکیل صفائی خالد یوسف نے کہاکہ آن لائن حاضری میں جیل حکام بہانے بنا رہے ہیں، جج نے کہاکہ 10 بجے تک بانی پی ٹی آئی کی حاضری کاکہتا ہوں، اگر ہوجاتی ہے تو آج ہی فیصلہ سنا دوں گا۔ عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود وڈیو لنک سے پیش نہیں کیا گیا۔تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی ویری فکیشن کیلیے وقت مانگ لیا۔جس پرعدالت نے ضمانتوں میں توسیع کردی۔