ّ24 نومبر فیصلے کا دن, اس دن پتا چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں،عمران خان

155

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے کارکنان کے لیے 24 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی عمران خان کی ہدایات کے مطابق 24 نومبر فیصلے کا دن ہے، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کہ کون میری پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں رہے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 24 نومبر کو قافلے لے کر مین سڑکوں پر نکل کر اس کی فون پر تفصیلی وڈیوز بنائیں، جس میں صرف گاڑیاں نہیں بلکہ عوام اپنے ہمراہ جو لائیں اس کو بھی ریکارڈ کریں۔ بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجا اور عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق ان کے 3 ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے جب کہ پی ٹی آئی پشاور کے 4 عہدیداروں نے استعفا دیدیا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پشاور کی تنظیم میں اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری، 2 سینئر نائب صدور اور ایک نائب صدر اپنے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔پی ٹی آئی کے ضلع پشاور کے صدر نے عہدیداروں کا استعفا قبول کر کے نئے عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پشاور کی تحصیل پر رحمن جلال کو جنرل سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ فقیر محمد اور رفیع اللہ کو سینئر نائب صدر اور نائک محمد کو نائب صدر تعینات کردیا گیا ہے۔