نیشنل ریفائنری پنشنرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن پر تقریب

134

نیشنل ریفائنری پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہو گئی۔ اس سلسلے میں کراچی کے مقامی کلب میں 8 نومبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پنشنرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت بانی پریس سیکرٹری جمیل ستارہ نے کی۔ بانی صدر ظفر پاشا رضوی نے اپنے خطاب میں ایسوسی ایشن کے قیام کے اغراض و مقاصد سے اور مستقبل کے پروگرام کی آگاہی دی۔ بانی جنرل سیکرٹری غیاث الدین شیخ نے رجسٹریشن کے حوالے سے بے پناہ حائل رکاوٹوں کو تفصیل سے ممبران کو آگاہ کیا۔ بانی فنانس سیکرٹری یامین غوری اور بانی جوائنٹ سیکرٹری سید نوید علی نے بھی خطاب کیا۔ مہمانوں میں سے ایپوا کے چیئرمین اظفر شمیم اورنائب صدر شمس الضحی زبیری نے ای او بی آئی سوشل پنشن کے حوالے سے ممبران کو ایپوا کی جدوجہد پر معلومات فراہم کی اور تعاون کی درخواست کی۔آخر میں سوال وجواب کا سیشن ہوا۔ ممبران کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیے گئے اور مستقبل کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں تجاویز کو بھی نوٹ کیا گیا اور غور کرنے کا وعدہ کیاگیا۔ اس موقع پر نیشنل ریفائنری کی تعمیر وترقی خوش حالی کے لیے دعا کروائی گی۔ ریفائنری انتظامیہ نے پنشنرز کی پنشن میں جو اضافہ کیا ہے اس کو بھی سراہا۔ مینجمنٹ کو ریفائنری کی بہتری کے لیے مکمل تعاون باہم گفت شنید کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ اتفاق سے 8 نومبر ای او بی آئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا 5 واں یوم تاسیس بھی تھا اس لیے ایپوا کے چیئرمین اظفر شمیم، بائیکو کے سابقہ چیئرمین محمد وصی خان اور ظفرپاشا نے مشترکہ طور پر کیک کاٹا۔پی ٹی وی کارپوریشن کے پنشنرز نے تقریب کی کوریج کا انتظام کیا۔ تقریب کے اختتام میں شرکاء کی تواضع پُرلطف عشائیہ سے کی گئی۔