بیرون ملک رہتے ہوئےسیاسی وابستگی کوپاکستان چھوڑآئیں، چودھری شہباز

100
چودھری شہباز حسین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

میں نے بہت سیاست کی اور آج اس نتیجے پر پہنچا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے سیاسی وابستگی کو پاکستان چھوڑ آئیں اور بیرون ملک صرف پاکستان کیلئے کام کریں، یہ بات سعودی عرب میں عرصہ دراز سے مقیم جہلم کے سیاسی خانوادے کے چشم و چراغ چوہدری شہباز حسین کہی جو سعودی عرب کے شہروں جدہ، ریاض، دمام اور دیگر شہروں میں شہرت کے حامل ہیں اور کمیونٹی میں مقبول ہیں انکا خاندان میں پنجاب ک سابق چیف جسسٹس مرحوم چوہدری افتخار حسین اور سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین مرحوم رہے ہیں، انکے خاندان سے فواد چوہدری سابق وزیر اطلاعات رہے ہیں، انکا خاندان ہر انتخاب میں سیاسی جماعتوں کی نگاہوں کا مرکز رہا ہے، چوہدری شہباز حسین خود بھی پاکستان کے مرکزی وزیر خاندانی منصوبہ بندی رہے ہیں جہلم میں ایک نامور او ر پراثر خاندان ہونے کے حوالے سے چوہدری شہباز حسین سعودی عرب میں پاکستان کمیونٹی کی دلعزیز شخصیت ہیں، گزشتہ دنوں انکے قریبی دوست افضل مبشر چیمہ جو اپنے کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب میں آمد و رفت رکھتے ہیں انہوں نے چوہدری شہباز حسین کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی اور جدہ میں انکے پرانے دوستوں، اور کمیونٹی کے سرگرم افراد کو دعوت دی۔ اس تقریب میں میزبان نے تو آنے والوں کا شکریہ ادا کیا مگر وہاں جو تقریر چوہدری شہباز حسین وہ ہر شخص کے دل کی آواز تھی، تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے حامی موجود تھے، چوہدری شہبا حسین کی تقریب دل کو لگی اور خدا سے دعا کی کہ جدہ میں سیاست سے وابستہ لوگ اس پر عمل کریں چوہدری شہباز نے مہمانوں اور میزبا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سیاست کی اور آج اس نتیجے پر پہنچا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے سیاسی وابستگی کو پاکستان چھوڑ آئیں اور بیرون ملک صرف پاکستان کیلئے کام کریں اسوقت پاکستان کو اپنی عوام ملک سے وفادار اور متحد چاہئے۔ بیرون ملک سیاست سے کوئی فائدہ نہیں یہاں میزبانوں کے سامنے شرمندگی ہی ہوتی ہے کہ ہم سعودی عرب جیسے قریب اور عزیز ملک کا ساتھی ہونے کے ناطے یہاں کے قوانین کا بھرپور احترام کریں۔ یہاں بیٹھ کر سیاست نے آپکو کچھ نہیں دینا انہوں نے کہا کہ میرے مخاطب یہا ں موجود نئی نسل اور سیاست سے وابسطہ لوگوں سے ہے، سیاست سے وابسطہ پرانے لوگ اس بات کے حامی ہونگے کہ بیرون ملک سیاست کرنے سے ہم تماشہ ہی بنے گے انہوں نے کہا کہ میں صرف سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ہی نہیں بلکہ کسی ملک میں بسنے والوں سے مخاطب ہوں کہ وہ اپنی اپنی جگہ صرف اور صرف پاکستان کی بہتری، نیک نامی اور ترقی کیلئے کام کریں۔ تقریب میں موجود تمام افراد نے چوہدری شہباز کر تقریر کی تعریف تالیوں کی گونج میں کی۔ اس موقع پر تقریب میں موجود لوگوں نے چوہدری شہباز حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے بیشمار گلدستے پیش کئے چوہدری شہباز نے اس موقع پر میزبان اور کمیونٹی کے افراد کے ساتھ ملکر اؤرسیز پاکستانی گلو بل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ کی جانب سے لائے جانے والا کیک کاٹا اور افضل مبشر چیمہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔