لاڑکانہ: تاجر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

15

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) دڑی تھانے کی حدود میں دن دیہاڑے مرکزی شاہراہ باقرانی روڈ پر قائم کریانہ کی دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دکان کے مالک مختار میمن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 42 سالہ مختار میمن جو باقرانی روڈ کے رہائشی اور کریانہ کی دکان کے مالک تھے، کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔