بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف برسبین میںپہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں شرکت کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔ آسڑیلیا کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ان کا124واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا۔ بابراعظم جنہوں نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں7 ستمبر2016 کوکھیلاتھا ، پاکستانی ریکارڈ بنانے میں 8 سال اور68 دن کا وقت لیا۔ ان سے پہلے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے کا ریکارڈ شعیب ملک کے پاس تھاجنہوں نے 2006 اور2021 کے درمیان123 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ عالمی الیون کیلئے بھی کھیلا ہے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز اور آف بریک بولنگ کرانے والے بابر اعظم نے ابھی تک جو124 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی117 اننگزمیں40.66 کی اوسط اور129.10 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ3 سنچریوںاور36 نصف سنچریوں کی مدد سے4148 رنز بنائے ہیں۔وہ 6 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور122 رنزہے جوانہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں14 اگست 2021 کو77 منٹ میں59 گیندوں پر15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔شعیب ملک نے ،جو دائیں ہاتھ کے بلے باز اور آف اسپنر تھے،2006 اور2021 کے درمیان جو124 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے انکی111 اننگز میں31.21 کی اوسط اور125.64 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ9 نصف سنچریوں کی مدد سے2435 رنز بنائے تھے۔ وہ2 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اوران کا سب سے زیادہ اسکور75 رنز ہے جو انہوں نے89 منٹ میں54 گیندوںپر 8 چوکوں اور2 چھکوں کی مددسے انگلینڈ کیخلاف شارجہ میں30 نومبر2015 کوبنایا تھا۔شعیب ملک کو124 میں سے49 میچوں میں بولنگ کرانے کا موقع ملاجس میں انہوں نے95 اوور میں675 رنز دیکر24.10 کی اوسط اور5 20.3 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ28 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا، بنگلا دیش کے خلاف میر پور میں29 نومبر2011 کو2 اوور میں7 رنز دیکر2 کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا تھا جو انکی اس قسم کے کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔بابراعظم کو85 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کرنے کا موقع ملا جس میں48 میچوں میں انہوں نے پاکستان کو جیت دلائی اور29 میچوں میں شکست ہوئی۔ انکی قیادت میں ایک میچ ٹائی رہا جبکہ 7 میچ نامکمل رہے تھے۔ انہوں نے ان85 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوںکی78 اننگزمیں37.74 کی اوسط اور129.38 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3 سنچریوں اور23 نصف سنچریوں کی مددسے2642 رنز بنائے ہیں۔ وہ6 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اورایک کپتان کی حیثیت سے ان کا سب سے زیادہ اسکور 122 رنز ہے جوان کا اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔
بابر اعظم کے ٹیم میں رہتے ہوئے پاکستان کوجن73 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامیچوں میںجیت ملی ہے انکی72اننگز میں وہ45.74 کی اوسط اور 131.33 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ3 سنچریوں اور 24 نصف سنچریوں کی مدد سے 2699 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔5 مرتبہ وہ ان میچوں میں اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 122 رنز ہے۔