سکھر (نمائندہ جسارت) ریلوے انجن شیڈ کالونی نیو پنڈ میں گزشتہ 4 ماہ سے سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف انجن شیڈ کالونی کے مکینوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی سکھر کے ہیڈ آفس کے باہر ہاتھوں میں بل اُٹھا کر سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شامل ریاض آرائیں، رانا رفیق، نعیم خان، افتخار، جبار و دیگرکا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 ماہ سے علاقے میں گیس کی بندش ہے جس کی وجہ سے گھریلو سرگرمیاں مفلوج ہو چکی ہیں، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا، بچوں کو اسکول اور مردوں کو دفاتر بھوکا جانا پڑتا ہے، انہوں نے سوئی گیس کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔