پاکستان کی چیمپنز ٹرافی کے حوالے سے تیاریاں عروج پر

29

کراچی (سید وزیر علی قادری) آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجوزہ وینیوز میں جاری اپ ڈیٹ کاموں کو تیز کردیا ہے اور دن رات نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں انجینئرز اوربورڈ کے اعلی حکام کے زیر نگرانی کام جاری ہے۔ذارئع کے مطابق روزآنہ کی بنیاد پر چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ میں کام کی رفتار کا بتایا جاتاہے۔ چیئرمین پی سی بی گزشتہ روز برطانیہ کے دورے کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے۔ دریں اثنا بھارت کی جانب سے پاکستان آکر میچز نہ کھیلنے کے اعلان کے باوجو د پاکستان میں چیمپئز ٹرافی کے حوالے سے جہاں تیاریاں عروج پر ہیں وہیں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ پڑوسی ملک بھارت کو رام و منانے کے لئے روئے میں لچک رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان نے بڑی تعداد میں بھارتی مداحوںکو ویزا دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز دیکھنے والے مداحوں کو بڑی تعداد میں ویزے دیئے جائیں گے اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا جائے گا ۔پاکستان نے بی سی سی آئی کو بارڈر قوانین میں نرمی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے ، چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے شائقین کو آئی سی سی قوانین کی روشنی میں ویزے جاری کئے جائینگے۔