لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت اور تعصب کا زہرمعاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔ برداشت کے عالمی دن پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا مختلف عقائد، ثقافتوں اور نظریات کا امتزاج ہے سب کا احترام لازم ہے، قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں برداشت و ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، تعلیمی ادارے بھی نوجوان نسل کو برداشت، احترام اور محبت کے اصول سکھائیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نفرت اور تعصب کا زہر معاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے، ایسا معاشرہ ترجیح ہے جو ہر شہری کو مساوی مواقع اور حقوق فراہم کرے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ اختلافات قبول کریں، ایک دوسرے کے لیے برداشت، عزت و احترام کو فروغ دیں، پاکستان کو امن، رواداری، اور بھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا۔