کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس چار روز بعد بحال کر دی گئی،گزشتہ روز پشاور کے لیے ٹرین روانہ ہو گئی ۔ریلوے حکام کے مطابق 4 روز کے وقفے کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہو گئی ،جعفر ایکسپریس 7 بوگیوں میں 250 سے زائد مسافر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی، ٹرین کی بحالیکے موقع پر ریلوے اسٹیشن پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔