سکھر (نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ سکھر حلقہ حسن البنا شہید تفہیم القرآن سکھر کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں برادر شہباز علی بگٹی منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔اجلاس کی صدارت برادر عبدالطیف بگٹی(منتظم حلقہ حسن البناشہید) نے کی، برادر عبدالحکیم لاشاری امین حلقہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر تلاوت درس حدیث انفرادی رپورٹ اس سے قبل رفقا کیلئے اسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا (کتاب حقیقت اسلام)اور منتظم ضلع نے رفقاکو ہدایت و کتاب حقیقت اسلام کا خلاصہ پیش کیا۔بعد ازاں کھیلوں کا مقابلہ سحر تفریح اور رفقا کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔اختتام پر منتظم ضلع برادر شہباز علی کی امامت میںنماز مغرب ادا کی گئی۔