کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جعلی جیت کی خوشی منارہی ہے ، اسے شرم آنی چاہیے۔ بلدیاتی ضمنی الیکشن پر پیپلز پارٹی کی دھاندلی زدہ جیت پر وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پیپلز پارٹی نے پولیس اور انتظامیہ کا ناجائز استعمال کیا وہ سب کے سامنے ہے، جنہوںنے غلط کام کیا ان پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا جنہوں نے غلط کام کیا،ہمیں کل سے اب تک کورنگی کریک کنٹونمنٹ وارڈ 4 کا فارم 13 نہیں ملا۔ انہوںنے کہا کہ یہ چور ہیں اپنی چوری چھپانے کے لیے یہ سب کررہے ہیں،مجھے ابھی معلوم ہوا کہ 9 بجے ری کاونٹنگ ہونے جارہی ہے، آدھا گھنٹہ پہلے بتایا جارہا ہے کہ ری کاونٹنگ ہورہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جلد عمران خان آنے والا ہے ان شاء اللہ یہ ظلم کی سیاہ رات کٹ جائے گی ۔