عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی، وکیل

17

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق خبروں کے بعد عمران خان کا بیان سامنے آ گیا۔بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
گیا ہے، وہ سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بانی کا پیغام پارٹی رہنماؤ ں تک پہنچانا تھا انکے ذریعے پیغام رسانی کی گئی، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، خان صاحب بنی گالا نہیں بیٹھے، وہ جیل میں ہیں وہاں بھی انھیں کٹ آف کردیا گیا ہے، ان کی رسائی پارٹی تک روک دی گئی ہے، جب اس طرح کے حالات پیدا کیے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا۔فیصل چودھری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لیے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔عمران خان نے قوم سے کہا ہے کہ باہر نکلے، کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں، پی ٹی آئی کو قاضی فائز اور سکندرسلطان نے منصوبہ بندی کرکے ہروایا۔