حکومت کے مجموعی قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

54

کراچی (کامرس رپورٹر) حکومت کے مجموعی قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے،مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے قرضوں کی شرح کم ہوکر65.7فیصدہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2024کے اختتام پرحکومت کے مجموعی قرضوں کاحجم 69570 ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے جواگست کے مقابلہ میں 1.1فیصدکم ہے،اگست کے اختتام پرحکومت کے مجموعی قرضوں کاحجم70362 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبرکے اختتام پرحکومت کے اندرونی قرضوں کاحجم 47536 ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے جواگست کے مقابلہ میں 1.7فیصدکم ہے، اگست کے اختتام پرحکومت کے اندرونی قرضوں کاحجم 48339 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،ستمبرکے اختتام پرحکومت کے مجموعی بیرونی قرضوں کاحجم 22034 ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے جواگست میں 22023 ارب روپے تھا۔اعدادوشمارکے مطابق مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے قرضوں کی شرح کم ہوکر65.7فیصدہوگئی ہے جوجون 2018 کے بعد جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی کم ترین شرح ہے۔جی ڈی پی کے تناسب سے اندرونی/ملکی قرضوں کاتناسب 43.1فیصد اوربیرونی قرضوں کاتناسب 22.7 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔