حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآبادکے تین ٹائونز کی 11یوسیز کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد ،پولیس کی جانب سے جانب داری کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو جے یو آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ صورتحال قابو سے باہر ہونے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی اور اس کے ذریعے حالات کو قابو پایا گیا، مجوعی طو رپر ماحول پرامن رہا ضمنی انتخاب کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی بلدیاتی انتخابات میں ضلع کو نو ٹائونز میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے تین ٹائونز پریٹ آباد حسین آباد اور قاسم آباد کی گیارہ نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی جس میں۔تین چئیرمینز چار وائس چئیرمینز اور چار جنرل وارڈز ممبران کی نشستیں شامل تھیں جو کہ حالیہ انتخابات میں بلدیاتی نمائندوں کے انتقال کرجانے اور استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں ضمنی انتخابات کیلئے ضلعی حکومت نے متعلقہ کونسلز میں عام تعطیل کا اعلان کیاگیا تھا قاسم آباد کے ایک پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں کے درمیان پولیس کی جانب داری کے باعث تنازع کھڑا ہوگیا جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار کے ووٹرز کی جانب سے حسین آبادی پولیس پر مخالفین کی حمایت کرنے کا الزام لگایا گیا، جس کے باعث کشیدگی پیدا ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو جے یو آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ صورتحال قابو سے باہر ہونے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی اور اس کے ذریعے حالات کو قابو میں لایا گیا۔ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کا ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، ایس ایس پی حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، پولنگ اسٹاف اور سیکورٹی انتظامات پر معمور پولیس افسران و جوانوں سے سیکورٹی کے حوالے سے بریفننگ لی۔