اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان، انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

88
increase

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا، جس سے 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

جمعرات کے روز پی ایکس ایکس  میں غیر معمولی تیزی رہی اور کاروباری دورانیے میں چڑھاؤ کا رجحان غالب رہا۔ مارکیٹ  کے آغاز ہی پر 547 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 93903 پوائنٹس  کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ تھما نہیں اور کاروباری دوارنیے کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس 836  پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ختم ہوا، جس سے انڈیکس 94 ہزار کی نئی بلند ترین سطح کو عبور کرکے 94191 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بازار حصص میں گزشتہ ہفتوں سے زبردست تیزی کا رجحان ہے۔