سپریم کورٹ کے 2 روزہ کیلیے 6 رکنی بنچ کی کازلسٹ جاری

196

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے 14اور 15 نومبر کیلئے 6 رکنی آئینی بنچ کی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ آج جمعرات سے کیسز کی سماعت کرے گا،کئی اہم ترین مقدمات سماعت کے لیے مقررکردیے گئے ہیں۔ 14 نومبر کے لیے 18 مقدمات آئینی بنچ میں سماعت کے لیے مقررکیے گئے ہیں ان مقدمات میں قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے ریاض حنیف راہی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ 14 نومبر کو سماعت کرے گا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کر دی تھی، سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیے۔کاز لسٹ میں دیگر کئی اہم کیسز شامل ہیں۔