پاکستان میں 23 فیصد خواتین نوکری کر رہی ہیں،احسن اقبال

26

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے بغیر سروس ڈیلیوری سے کلیدی نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ’پاکستان 2050‘ رپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس رپورٹ کو بنانے کے لیے یواین ایف پی اے اور پاپولیشن فنڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ اس رپورٹ میں ہماری حالیہ مردم شماری کے نتائج کا تجزیہ تفصیل سے کیا گیا ہے۔