ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کی نگاہیں اب 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز پر ہیں جس کا پہلا میچ برسبین میں آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان آسڑیلیا میں یہ5واں اور کل ملاکر26 واں میچ ہوگا۔
پاکستان اورآسڑیلیا کے درمیان جو25 واں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیںاس میں پاکستان کا ریکارڈ آسڑیلیا سے اچھا ہے۔ پاکستان نے25میں سے12 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسڑیلیا نے 11میچ جیتے ہیں دونوں کے درمیان ایک میچ ٹائی اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔ آسڑیلیا میں پاکستانی ٹیم آسڑیلیا کے خلاف ابھی تک کوئی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ نہیں جیتی۔ اس نے آسڑیلیا میں آسڑیلیا کے خلاف جو 4 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں3 میں اسے شکست ہوئی ہے اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان جو آخری 5 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں آسڑیلیا نے 4 میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ نامکمل بھی رہا ہے۔
آسڑیلیا اورپاکستان کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ5 اپریل2022 کولاہورمیں کھیلا گیا تھا جس میں آسڑیلیا نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ پاکستان نے مقررہ20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے19.1 اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنزبناکر میچ 3 وکٹوں سے جیتا تھا۔
آسڑیلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی توئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ اسکور19.5 اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز ہے جو اس نے گروس آئسلیٹ میں14 مئی 2010کو بنایا تھا۔ پاکستان کاآسڑیلیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر194 رنزہے جو اس نے ہرارے میں5 جولائی2018 کو بنایا تھا۔
آسڑیلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سب سے کم اسکور19.3اوور میں 89 رنزہے جو اس نے دبئی میں5 ستمبر 2012کو بنایا تھا۔ پاکستان کاآسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور19.1 اوور میں 74ہے جو اس نے دبئی میں10 ستمبر 2012 کو بنایا تھا۔
عمر اکمل نے23 مارچ2014 کوڈھاکامیں کھیلے گئے میچ میں54 گیندوں پر9 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ آسڑیلیا کے لئے یہ ریکارڈ شین واٹسن کے پاس ہے جنہوں نے گروس آئسلیٹ میں2 مئی 2010 کو49 گیندوں پر7چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے تھے۔
جیمس فولکنر کو آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے موہالی میں25 مارچ 2016 کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں4 اوور میں27رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھااور اپنی ٹیم کو 21 رنز سے فتح دلانے میں کامیاب رہے تھے۔عمر گل نے دبئی میں7 مئی2009 کو کھیلے گئے میچ میں4 اوور میں8 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو پاکستان کے لئے آسڑیلیا کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
پاکستان کی اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں241 رینکنگ پوائنٹس کے 7ویں پوزیشن پرہے جبکہ آسڑیلیا 257 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ اس سیریز میں کامیابی کے بعدپاکستان کی پوزیشن اچھی ہوسکتی ہے۔