چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھارہے ہیں،شہباز شریف کی چینی نائب وزیراعظم کو یقین دہانی

59
باکو: وزیراعظم شہبازشریف کوپ 29سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کررہے ہیں
باکو: وزیراعظم شہبازشریف کوپ 29سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کررہے ہیں

باکو/اسلام آباد( اے پی پی +نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ڑوئی ڑانگ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔شہباز شریف کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے کلائیمٹ ایکشن اجلاس کے موقع پر چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کادیرینہ دوست،دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے نئے دورکاآغاز ہوچکا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑدینے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر ڈنگ ژوئی ژانگ نے سیکورٹی چیلنجز سے باہمی طور پر نمٹنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے پاک چین تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور دفاعی تعاون کے ساتھ عوامی اور ثقافتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف 3روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے۔