انڈر 15انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ ، زون 6وائٹس کی مسلسل دوسری کامیابی

25

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ اف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید 3میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون 6 وایٹس نے زون ایک بلوز کو 186 رنز سے شکست دے کر گروپ ڈی سے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ زون 6 وایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔ محمد عبداللہ جا وید نے 12 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 84 ، فیصل قربان نے 47، محمد نوید نے 46، عریب نور نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنا ے۔ حسن فرحان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون ایک بلوز 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عر مان شہزاد نے 36 رنز بنائے۔ لیفٹ ارم لیگ اسپنر درانی خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 رنز دیکر 6 جبکہ اسلم یحیی نے 13 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر سا بق فرسٹ کلاس کرکٹر خالد صابری نے زون 6 وایٹس کے درانی خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ لانڈھی جم خا نہ گراء ونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون7 بلوز نے زون 5 وایٹس کو 6 رنز سے ہرا کر گروپ بی سے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ زون 7 بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 131 رنز بنائے۔ حسنات نے 22، عبداللہ وسیم نے 21 اور ریحان علی نے 20 رنز بنائے۔ محمد عقیل نے 14 اور ظفر نے 24 رنز دیکر 3,3 جبکہ عبدل مننا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون5 وایٹس 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد و یل فیصل اور سید دانیال نے 22,22 رنزاور برھا ن الدین نے 19 رنز بنائے۔ شہباز نے 28 رنز دیکر 4 اور حیسن عباس نے 27 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر سا بق فرسٹ کلاس کرکٹر منصور احمد نے حیسن عباس کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسر ے میچ میں زون7 گرین نے زون 4 بلوز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون4 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ احسن حیسن نے 24 اور عبدل ہادی نے 22 رنز بنائے۔ عبدل ہادی خان نے 9 رنز دیکر 3 جبکہ محمد سہیل اور امان شیر نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون 7 گرین نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 115 رنز بنا لئے۔ محمد اونیب نے 7 چوکوں کی مد د سے 56 اور سید ز ین معسو د نے 24 رنز بنائے۔ ایان احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد نے زون 7 گرین کے عبدل ہادی خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔