سپارکو کا تیار کردہ پاکستان کا روور چاند پر چینی مشن کے ساتھ تحقیق میں حصہ لے گا

17

اسلام آباد (آن لائن)سپارکو کا تیار کردہ پاکستان کا روور چاند پر چینی مشن کے ساتھ تحقیق میں حصہ لے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق سپارکو کے سائنسدان پاکستان کا روور چاند پر بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سپارکو، چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ قمری تحقیق میں حصہ لے گا، پاکستان کا روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کیلئے چینی مشن کاحصہ بنے گا۔ترجمان کے مطابق 35 کلوگرام وزنی روور 2028ء میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند پر اترے گا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات کی جائیں گے، جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا اور چاند پر انسانوں کی پائیدار موجودگی کیلئے نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش شامل ہے۔سپارکو کا روور جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا جو اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جو مستقبل کے قمری مشنز کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔