چین اور روس کے اعلیٰ عہدے داروں کا سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

69

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شوئیگو نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے سب سے اہم کام امریکا اور اس کے سیٹلائٹس کی جانب سے روس اور چین کے گھیراؤ کی پالیسی کا مقابلہ کرنا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے یکجہتی اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ بات چیت کے دوران دونوں عہدے داروں نے اسٹریٹجک سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور نئی مشترکہ مفاہمت پر اتفاق کیا ۔